آپریشنل وجوہات کے سبب آج بھی ملک بھر کی 61 پروازیں منسوخ، 68 تاخیر کا شکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

آپریشنل وجوہات کے سبب آج بھی ملک بھر کی 61 پروازیں منسوخ اور 68 تاخیر کا شکار ہوگئیں، کراچی سے دبئی، جدہ، کویت، استنبول، مسقط کی 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی، بغداد، ابوظبی، دبئی، مشہد، جدہ کی 17 پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے جدہ، مدینہ، شارجہ کی پروازوں میں 21 گھنٹے تک تاخیر ہے۔

اسلام آباد کراچی کے مابین 5 پروازوں میں 10 گھنٹے تک تاخیر ہے، لاہور کراچی کے درمیان 5 پروازوں میں 2 سے 11 گھنٹے  تک تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق  لاہور سے جدہ کی پرواز کی روانگی میں 21 گھنٹے تاخیر ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں