فلم گھوسٹ اسکول کو نمائش کی اجازت نہ دینے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں درخواست کی سماعت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے فلم گھوسٹ اسکول کو سندھ میں نمائش کی اجازت نہ دینے پر سندھ بورڈ آف فلم سینسرز کے فیصلے کے خلاف فلم سازوں کی درخواست کی سماعت کی۔ 

عدالت نے فلم گھوسٹ اسکول سے متعلق دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ سینسر بورڈ نظر ثانی کی درخواست پر فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔ 

سیکریٹری سندھ سینسر بورڈ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فلم کو ریلیز ہونے کے لیے وفاق نے اجازت دے رکھی ہے۔ 

عدالت نے سیکریٹری سندھ سینسر بورڈ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا فلم میں کوئی جن ہیں جو اجازت نہیں دی جا رہی؟ 

سیکریٹری سندھ سینسر بورڈ نے کہا کہ میں یہاں کچھ نہیں بتا سکتا، فلم کو سینسر کرنے کا فیصلہ بورڈ کا ہے۔ 

جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ آپ چیزیں چھپا نہیں سکتے، عدالت کو سب بتانا پڑے گا، آپ اسباب چھپائیں گے تو ہم درخواست منظور کرلیتے ہیں۔ 

سیکریٹری سندھ سینسر بورڈ نے کہا کہ میں کوئی چیز چھپا نہیں رہا ہمیں جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دی جائے۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سینٹرل سینسر بورڈ اور پنجاب سینسر بورڈ فلم کی نمائش کی اجازت دے چکے ہیں، سندھ بورڈ آف فلم سینسرز فلم کی نمائش کے لیے منظوری نہیں دے رہا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں