راولپنڈی: حنا جاؤید قتل کیس، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی: حنا جاؤید قتل کیس، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس کے دو ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

حنا جاوید قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان میں مقتولہ کا شوہر فیصل اصغر اور اس کا ملازم ذیشان شامل ہیں۔

عدالت نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس تحویل میں دے دیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم کے والد کا بیان ریکارڈ کرلیا، ملزم فیصل اصغر نے اپنے ملازم ذیشان کو قتل کی واردات میں شامل ہونے کے لیے پیسے دیے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی رسی اور تار بھی برآمد کرلی۔

حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں