پاکستان نے ایران جنگ میں پھنسے ٹرمپ کو بیل آؤٹ کیا ہے، راجا ناصر عباس

پاکستان نے ایران جنگ میں پھنسے ٹرمپ کو بیل آؤٹ کیا ہے، راجا ناصر عباس

پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران جنگ میں پھنسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیل آؤٹ کیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیلا کرتے ہوئے راجا ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ سے کہے کہ ایران پائپ لائن کےلیے ہم پر پابندی نہ لگاؤ۔ 20 سال قبل گیس پائپ لائن بچھ جاتی تو آج صنعت چل رہی ہوتی۔

توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ گیس پائپ لائن پر ایران نے کافی کام کر لیا ہے، پابندی کی وجہ سے پاکستان کی طرف سے پیشرفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کا مسئلہ سر پر لٹکا ہوا ہے، ایران ثالثی عدالت بھی گیا ہوا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ اس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیئرنگ کمیٹی بھی بنائی ہوئی ہے، جو حل دونوں ممالک کو قابل قبول ہو اس پر کام ہو رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں