کراچی کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی میں شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا، آئی آئی چندریگر روڈ، شارعِ فیصل، عبداللّٰہ ہارون روڈ، صدر میں ٹریفک روانی متاثر ہوگئی، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

چوہدری خلیق الزمان روڈ گزری، گارڈن ایریا، کورنگی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے، گرومندر، جہانگیر روڈ، تین ہٹی، لیاقت آباد میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شاہراہ پاکستان، ناظم آباد، لسبیلہ پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

ناظم آباد، بورڈ آفس، سہراب گوٹھ پر ٹریفک جام ہے، ناگن چورنگی، یو پی، پاور ہاؤس، فور کے چورنگی پر بھی ٹریفک جام ہوگیا، شارع فیصل سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک پر ٹریفک کا دباؤ ہے، راشد منہاس روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔

ہینو چورنگی، سنگر چورنگی، ویٹا چورنگی، گودام چورنگی، کاز وے روڈ، ایکسپریس وے و بلوچ کالونی پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا،  منزل پمپ، قائدا آباد، ملیر ہالٹ، الآصف چورنگی اور نیو سبزی منڈی پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا، ماڑی پور روڈ، اسٹیٹ ایونیو روڈ، جناح برج، ایم ٹی خان روڈ، حبیب بینک اور نورس چورنگی پر ٹریفک جام ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں