راولپنڈی، 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، اہلخانہ، علاقہ مکینوں کا ملزم پر تشدد

راولپنڈی، 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، اہلخانہ، علاقہ مکینوں کا ملزم پر تشدد

راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے سلیمان آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا، ملزم پر اہل خانہ کے تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، متاثرہ بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ تشدد کے دوران ملزم فرار ہوگیا۔

مقدمے کے مطابق بچی 27 اگست کی شام لکڑیاں لینے کے لیے گھر سے نکلی، تاہم واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے اسے تلاش کیا، لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔

متاثرہ بچی کے والد کے مطابق 28 اگست کی صبح بچی کو پڑوسی ناظم اللّٰہ کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا، بچی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ ناظم اللہ اسے رات کو اپنے کمرے میں لے گیا، جہاں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔

مقدمے کے مطابق اہل خانہ نے مبینہ ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، تاہم ملزم تشدد کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، واقعہ سے متعلق قانونی و طبی کارروائی کی اور دیگر تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں