سرگودھا: پالتو کتوں کے کاٹنے سے 8 سال کی بچی زخمی، اسپتال منتقل

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

سرگودھا میں پالتو کتوں کے کاٹنے سے 8 سال کی بچی زخمی ہوگئی، واقعے میں ملوث کتوں کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

تھانہ کوٹ مومن پولیس کے مطابق قصبہ للیانی کے ڈیرہ نٹ رنگلامبہ کے قریب 8 سالہ بچی پر راستے میں پالتو کتوں نے حملہ کر دیا۔ 

خونخوار کتوں نے بچی کو ٹانگ، بازو اور پیٹھ پر بری طرح کاٹ کر شدید زخمی کر دیا تھا، پولیس نے زخمی بچی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق کتے کے مالک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں