عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ

وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، حکومت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
شزا فاطمہ کے مطابق عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا حکومت کی ترجیح ہے جبکہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مختلف شعبوں میں شفافیت اور عوامی اعتماد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے فروغ اور مالیاتی نظام کی ڈیجیٹل منتقلی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
وزیرِ مملکت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو قومی ترقی کے لیے ایک اہم اور مؤثر پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کونسل کے پلیٹ فارم سے قومی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ ادارے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے قومی ترقی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔




