موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی پر غیر ملکی سیاح لاپتہ

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کے ضلع مانسہرہ میں وادی سرن اور وادی کاغان کے سنگم پر واقع مشہور اور بلند ترین پہاڑی چوٹی موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر غیر ملکی سیاح لاپتہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 13 ہزار 500 فٹ بلند چوٹی سے آئرلینڈ کا سیاح الیگزینڈر لاپتہ ہوا، سیاح دوسرے غیر ملکی دوست کے ہمراہ چوٹی پر گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں غیر ملکی سیاح بغیر این او سی کے موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی پر گئے، واپسی پر دونوں نے الگ الگ نیچے جانے کی شرط لگائی۔

ایس پی سٹی شاہنواز خان نے بتایا کہ لاپتہ غیر ملکی سیاح کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں