میر رضا کیس: قبر کشائی کے بعد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
سندھ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو میر رضا کیس میں قبر کشائی کے بعد کی دوسری پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ موصول ہوگئی۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تحقیقات میں پیشرفت اور مفاد عامہ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ کو عوام کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم آج موصول ہونے والی رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھائے گی۔
حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر رضا کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے، ملنے والے تمام تر شواہد خودکشی سے مطابقت نہیں رکھتے۔
دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ قبر کشائی کے بعد کیمیکل تجزیے، فارنزک رپورٹس اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments




