مظفر گڑھ: مضرِ صحت دودھ کیخلاف کارروائی، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی ٹیم پر حملہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مظفر گڑھ میں اہلِ علاقہ نے کارروائی کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق 2 ایس ایچ اوز سمیت 7 پولیس اہلکار اور فوڈ اتھارٹی کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے، مضرِ صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران کشیدگی ہوئی تھی۔

ملزمان نے کچھ دیر کے لیے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنائے رکھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 تھانوں کی پولیس فوڈ اتھارٹی کی اطلاع پر موقع پر پہنچی تھی، واقعے کے 2 مقدمات تھانہ سٹی اور تھانہ صدر میں درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق 15 نامزد افراد سمیت 60 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں