کرغز صدر خود گاڑی چلا کر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ایئر پورٹ لائے اور الوداع کیا

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کرغز صدر خود گاڑی چلا کر ایئر پورٹ لائے اور الوداع کیا۔

اعلامیے کے مطابق کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف کا ایئر پورٹ پر الوداع کرنے آنا مثالی مہمان نوازی اور مضبوط تعلقات کا اظہار ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر صادر نور ژاپاروف کا وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر الوداع کرنا برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرغزستان میں مثبت ملاقاتیں ہوئیں، تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، کرغزستان کے ساتھ تجارت کو 16 ملین ڈالرز سے بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تجارت کو 2 سال میں 200 ملین ڈالرز تک لے جانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس سے قبل بشکیک میں کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ شاندار میزبانی پر صدر کرغزستان کا شکر گزار ہوں، جمہوریہ کرغز کے یوم آزادی پر کرغزستان کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے جمہوریہ کرغز کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر بھی مبارک باد دی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر جمہوریہ کرغز کی قیادت تحسین کی مستحق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط دو طرفہ تعاون کے فروغ کا آغاز ہے، دو طرفہ مذاکرات میں تجارتی تعلقات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش

وزیرِاعظم شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔

صدارتی محل پہنچنے پر کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو صدارتی محل آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا، پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں