سرائیکی صوبے کی بات ہو تو پیپلز پارٹی نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے، خواجہ آصف

سرائیکی صوبے کی بات ہو تو پیپلز پارٹی نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرائیکی صوبے کی بات ہوتی ہے تو پیپلز پارٹی اسکی حمایت کرتی ہے یا نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے مگر جب انتظامی یونٹس کی بات ہوتی ہے تو سندھو دیش کی بات شروع ہو جاتی ہے۔ 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی دو رخی پالیسی کے پیچھے کچھ اور دیکھتا ہوں، وقت آنے پہ تشریح کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی 18ویں ترمیم کے ذریعے طے ہوئی مگر عمل نہیں ہوا، موجودہ نظام کو اختیارات کے ارتکاز نے متروک بنادیا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبے یا انتظامی یونٹ جو مرضی لیبل لگالیں، اختیارات کی منتقلی ناگزیر ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں