مریم نواز آج نجی دورے پر لندن روانہ ہوں گی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج نجی دورے پر لندن روانہ ہوں گی۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں چار روز قیام کریں گی۔
نواز شریف گزشتہ روز سنگاپور روانہ ہوئے تھے ان کی اگلی منزل کا ابھی بتایا نہیں گیا۔
یاد رہے کہ صدر آصف زرداری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بلاول بھٹو زرداری بھی نجی دورے پر لندن میں ہیں۔
Load/Hide Comments




