سفارتخانہ پاکستان انقرہ میں یومِ دفاع و شہدا کی یاد میں تقریب، ترک وزیر دفاع و دیگر کی شرکت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستانی سفارتخانہ انقرہ میں یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترکیہ کے وزیرِ دفاع یاشار گیولر تھے۔ 

اس موقع پر ترک مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور ڈی ایٹ کے سیکریٹری جنرل بھی شریک تھے۔ 

تقریب میں 6 ستمبر 1965ء کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ پاکستان کے امن اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان قومی دفاع، قدرتی آفات سے نمٹنے اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ کا تزویراتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی اتحاد تاریخی اقدام ہے۔ یہ اتحاد تزویراتی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں