نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت

 
چودھری شجاعت حسین(فائل فوٹو)۔
چودھری شجاعت حسین(فائل فوٹو)۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کہا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے۔ 

لاہور سے جاری بیان میں بزرگ سیاسی رہنما نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ایک جماعت اور گروہ یا علاقے کا مسئلہ نہیں، فیصلہ سیاسی مفادات کی بنیاد پر نہیں عوامی ضروریات پر ہونا چاہیے۔ 

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں سے عوام کو ریلیف ملتا ہے تو تجویز پر کھلے دل سے غور ہونا چاہیے، انتظامی یونٹس مضبوط اور بااختیار بنانا بھی مؤثر راستہ ہوسکتا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مزید سیاسی تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا، ماہرینِ انتظامیہ، آئینی ماہرین اور عوامی نمائندوں کی رائے لیں۔ 

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایسا قابلِ عمل نظام تشکیل دیں جو عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے، فیصلہ کسی سیاسی جماعت کی جیت یا ہار کا نہیں ہونا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں