خیبرپختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 3 سے 5 ستمبر تک21 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 خوارج ہلاک ہوئے، اس کارروائی کا آغاز 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب کیا گیا تھا۔

شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوئے۔

کوہاٹ، ڈی آئی خان میں بھی 2 مختلف جھڑپوں میں مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش کرنے والے ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کی جا رہی ہے، افغان طالبان حکومت مؤثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے، طالبان حکومت دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنے میں ناکام رہی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں