شرجیل میمن کا نئے صوبوں پر بات کرنیوالے وفاقی وزراء کو فارم 47 کا طعنہ

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے نئے صوبوں پر بیان دینے والے وفاقی وزراء کو فارم 47 کا طعنہ دیتے ہوئے غیر منتخب نمائندے قرار دے دیا۔

شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو میں وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کی شکایت بھی کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو 18 ویں ترمیم پر لیکچر دے رہے ہیں، وہ فارم 47 کی پیداوار ہیں، خیراتی یا مصنوعی مینڈیٹ پر بیٹھے لوگ قوم کے فیصلے نہیں کر سکتے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال، احسن اقبال، خواجہ آصف یا کسی اور کو اعتراض ہے تو پارلیمنٹ میں بات کریں، قوم کے فیصلے وہ لوگ کریں گے جنہیں قوم نے ووٹ سے منتخب کیا، وفاقی وزراء عوام سے ووٹ لے کر منتخب ہوں، پھر صوبوں پر بات کریں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب میں وفاق موٹرویز بنا رہا ہے، سندھ کے ساتھ ہر چیز میں ناانصافی کی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں