کراچی: منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں 9 ملزمان کو عمر قید و جرمانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انسدادِ منشیات کی عدالت نے سمندری راستے سے منشیات کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کے مقدمے میں 9 ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انسدادِ منشیات فورس (ANF) نے 2023ء میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے 525 کلو گرام منشیات اور 48 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان غریب ماہی گیر ہیں، انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا اور اس کیس میں کوئی کشتی بھی قبضے میں نہیں لی گئی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

عدالت نے ملزمان پر فی کس 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں