کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، عمارت گرنے کا خدشہ

کراچی کے علاقے لانڈھی ایکپسورٹ پروسیسنگ زون میں پرانے کپڑے ری سائیکل کرنے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔

ایکپسورٹ پروسیسنگ زون میں لگی آگ کو تیسری درجے کی قرار دیا گیا ہے جس سے فیکٹری کی عمارت مخدوش ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر 16 فائر ٹینڈر، واٹر باوزر اور اسنارکل کی مدد سے قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھواں بھرنے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات ہیں، دراڑیں پڑنے سے عمارت گرنے کا خدشہ ہے، عمارت میں استعمال شدہ کپڑا بڑی تعداد میں موجود ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، فیکٹری میں اس وقت کوئی عملہ بھی موجود نہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کے جوان لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کے ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں، واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اہلکار فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اولین ترجیح انسانی جانوں کا تحفظ اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں