صوبے بننے چاہئیں مگر یہ وقت نئے صوبوں کی بات کا نہیں، کیپٹن(ر) صفدر

صوبے بننے چاہئیں مگر یہ وقت نئے صوبوں کی بات کا نہیں، کیپٹن(ر) صفدر

پاکستان مسلم ليگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نئے صوبوں کے قیام سے پہلے عوامی رائے لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں نئے صوبوں کا فیصلہ بھی ریفرنڈم کے ذریعے ہونا چاہیے۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ صوبے بننے چاہئیں مگر یہ وقت نئے صوبوں کی بات کا نہیں، نئے صوبوں کا مخالف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ دیرینہ مطالبہ ہے، کون سا ضلع کس صوبے کا حصہ بنے گا، اس کا فیصلہ بھی عوامی رائے سے کیا جائے، جبکہ صوبوں کی حدود کے تعین کے لیے قومی سطح پر کمیٹی یا جرگہ تشکیل دیا جائے۔ 

کیپٹن صفدر کے مطابق اس معاملے پر پارلیمنٹ سے پہلے قوم کی رائے معلوم اور سیاسی قیادت، علماء اور عوام کے درمیان مشاورت ضروری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں