نئے صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کا فیصلہ وزیراعظم نہیں پارلیمنٹ کرے گی، رانا ثناء

نئے صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کا فیصلہ وزیراعظم نہیں پارلیمنٹ کرے گی، رانا ثناء

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے بتادیا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کا فیصلہ کون کرے گا؟

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں رانا ثناء اللّٰہ، پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور پی ٹی آئی کے بیرسٹر عمیر نیازی نے گفتگو کی۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کا فیصلہ وزیراعظم نہیں کریں گے، یہ پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کروانا ہے یا نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق کہا کہ اگر تحریک انصاف اسلام آباد پر حملہ آور ہوئی تو یہ 9 مئی سے بڑی غلطی ہوگی۔

پروگرام میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سندھ نئے صوبوں پر اپنا فیصلہ دے چکا ہے، باقی صوبوں پر آئین میں درج طریقہ کار پر عمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے کو ریفرنڈم میں کیوں دھکیلا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ بانی چیئرمین کو 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی خبر ہوگئی ہے، اب لانگ مارچ کے سلسلے میں سہیل آفریدی کسی فیصلے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں