کراچی میں 10 سے زائد ڈاکوؤں نے تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے

کراچی میں 10 سے زائد ڈاکوؤں نے تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے

کراچی کے علاقے کورنگی میں کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار 10 سے زائد ڈاکوؤں نے تاجر سے 2 کروڑ روپے سے زائد چھین لیے اور فرار ہوگئے۔

جاتے ہوئے تاجر کے نجی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، واردات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔

کورنگی ڈیڑھ نمبر میں بڑا ہول سیل تاجر اپنے نجی گارڈ کے ہمراہ رقم جمع کرانے بینک جارہا تھا کہ ایک کار اور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے اسے روک لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں 10 سے زائد ڈاکو شامل تھے، جنہوں نے تاجر سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم چھین لی جبکہ سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ایک سفید کار اور اس کے پیچھے دو موٹر سائیکلوں پر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

متاثرہ تاجر نے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں