وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک، شفیع جان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تھانا رمنا کے مقدمہ میں نامزد چاروں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، عدالت نے ایس ایچ او تھانا رمنا کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
چاروں ملزمان کے خلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Load/Hide Comments




