ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نئے صوبوں کی بحث کو ڈرامہ قرار دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نئے صوبوں یا ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی بحث کو ڈرامہ قرار دے دیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ریفارمز کی ضرورت ہے، ریفرنڈم کے ذریعے آپ آئینی طریقہ کار کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ 

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ گورننس اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، 18ویں ترمیم کو 16 سال ہوگئے ہیں مگر وسائل نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب نئے صوبوں کی دھمکی لگی ہے تو بہت سارے لوگ لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانے کی بات کررہے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ صوبوں میں مسائل کی وجہ بیڈگورننس ہے، اگر نئے صوبوں کی تجویز آئی ہے تو ساتھ میں یہ بھی بتایا جائے کہ اس سے عوام کے مسائل کیسے حل ہونگے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں