ملک کا نظام صرف 800 لوگ دیکھ رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

ملک کا نظام صرف 800 لوگ دیکھ رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کا نظام صرف 800 لوگ دیکھ رہے ہیں، اجارہ داریاں قائم ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں سارے اختیارات ایک شخص کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم لوکل گورنمنٹ سب چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے مضبوط لوکل گورنمنٹ نہیں آسکتی۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) سے ڈائریکٹ پیسے لوکل گورنمنٹ کو ملنا چاہئیں۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کو یہاں کے لوگوں کو چلانے دیں اور لاڑکانہ وہاں کے لوگوں کو، ایڈمنسٹریٹو یونٹ کا نظام یہ ہے کہ آپ بلدیاتی حکومت کا نظام لائیں۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ اجارہ داریاں قائم ہیں صرف 800 لوگ پورے ملک کا نظام دیکھ رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں