راولپنڈی: مدرسہ طالب علم کا قتل، ضمانت خارج ہونے پر ملزمان عدالت سے فرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں مدرسے کے 11 سالہ طالب علم فیضان قتل کیس میں پولیس کو مطلوب 3 ملزمان ضمانت خارج ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہوگئے۔

کلر سیداں مدرسے میں 11 سالہ طالب علم فیضان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا تھا، فیضان کے قتل کا مقدمہ تھانہ کلر سیداں میں درج ہے۔

 قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر گوندل کی عدالت میں ہوئی، جہاں مقتول کے وکیل وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ 

عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب تین ملزمان محمد شریف، عمران اور عاصم شریف کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

عدالتی فیصلے کے بعد تینوں ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ مقدمے میں نامزد دیگر تین ملزمان قاری ثناء اللہ، مجتبٰی اور حمزہ طیب جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں