تھرپارکر: عدالت نے لڑکی کی قبر کشائی، دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم دیدیا

تھرپارکر: عدالت نے لڑکی کی قبر کشائی، دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم دیدیا

تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ میں 23 سالہ شادی شدہ لڑکی کی موت کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔

مٹھی کی عدالت نے موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈی جی ہیلتھ سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور ایس پی تھرپارکر کو قبر پر پولیس پکٹ تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

2 ستمبر کو لڑکی کی لاش اسلام کوٹ کے نجار کالونی سے ملی تھی، سسرالیوں نے واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا۔

والدین نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کرتے ہوئے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا، پولیس کے مطابق والد کی مدعیت میں شوہر، دیور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے، جس میں قتل اور شواہد مٹانے کی دفعات شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں