ٹرمپ کا متحدہ آئرلینڈ کی حمایت کا اظہار، برطانیہ میں تشویش
کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کا متحدہ آئرلینڈ کی حمایت کا اظہار، برطانیہ میں تشویش،امریکی صدر کا کہنا تھا شمالی آئرلینڈ کا جمہوریہ آئرلینڈ سے الحاق ضرور ہو گا،برطانوی حامی یونینسٹوں نے بیان کو سختی سے مسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے زیر انتظام شمالی آئرلینڈ کو جمہوریہ آئرلینڈ کے ساتھ متحد ہوتے دیکھنا چاہیں گے، تاہم ان کے بیان پر برطانوی حامی یونینسٹوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ڈبلن میں آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ متحدہ آئرلینڈ دیکھنا پسند کریں گے اور ان کے خیال میں یہ بالآخر ہوکر رہے گا۔ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ اس معاملے پر برطانیہ کی رائے بھی اہم ہوگی۔
Load/Hide Comments




