کوہاٹ: پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کوہاٹ میں کچہری کے مین گیٹ پر قائم پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے  فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائرنگ سے پولیس پوسٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب پولیس لائنز کے قریب تمام دفاتر اور ضلعی عدالتیں بند کر دی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  کوہاٹ میں پولیس لائن کی مسجد پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 16 پولیس اہلکاروں اور 6 شہریوں سمیت 22 افراد شہید اور 103 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں 73 اہلکار جبکہ 30 عام شہری شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں