اسلام آباد ہائیکورٹ: خلع کے بعد حق مہر کی واپسی سے متعلق آئینی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ: خلع کے بعد حق مہر کی واپسی سے متعلق آئینی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خلع کے بعد حق مہر کی واپسی سے متعلق آئینی درخواست خارج کر دی۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے فیملی کورٹ کا 2 لاکھ 50ہزار روپے سے زیادہ حق مہر رقم کی صورت میں واپس کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے فیصلے میں لکھا کہ نکاح نامے میں حق مہر کی ادائیگی سونے کے زیورات کی صورت میں درج تھی، لیکن 7 تولے سونے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سونے کے زیورات وصول کرنے کا اعتراف ان کا وزن ثابت نہیں کرتا، 7 تولے سونا حق مہر میں دیے جانے کا دعویٰ ٹھوس شواہد سے ثابت نہیں ہوا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ نچلی عدالتوں کے فیصلوں میں کوئی قانونی نقص نہیں پایا، آئینی درخواست شواہد کی دوبارہ جانچ کے لیے اپیل کا متبادل فورم نہیں۔

درخواست گزار نے 7 تولے سونا یا اس کی موجودہ مارکیٹ قیمت واپس کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں