حکومت اور جماعت اسلامی میں پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات کا 5واں دور
لاہور میں حکومتی اور جماعت اسلامی کی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کا 5واں دور جاری ہے۔
حکومتی وفد کی سربراہی احسن اقبال کررہے ہیں، دیگر ارکان میں سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ اور خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔
جماعت اسلامی کے وفد کی سربراہی نائب امیر لیاقات بلوچ کررہے ہیں، اس موقع پر دیگر ٹیم ارکان بھی موجود ہیں۔
جماعت اسلامی نے کل کراچی سے بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں احتجاج دھرنے جاری ہے۔
Load/Hide Comments




