پیٹرول لیوی پر عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارا ذاتی یا پارٹی ایجنڈا نہیں: حافظ نعیم

ٹرین مارچ، نوابشاہ، تصویر حافظ نعیم فیس بک
ٹرین مارچ، نوابشاہ، تصویر حافظ نعیم فیس بک

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرول لیوی پر عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارا کوئی ذاتی یا پارٹی کا ایجنڈا نہیں ہے۔

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف سپر ٹرین مارچ کے نوابشاہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے اسٹیشن پر خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام کے حق کے لیے احتجاجی تحریک شروع کی، عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارا کوئی ذاتی یا پارٹی کا ایجنڈا نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ لیوی کا پٹرول کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں، حکمران غریب لوگوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ معیشت کی خرابی کا تعلق عوام سے نہیں، حکمرانوان کی عیاشیوں سے ہے، پورے پاکستان سے لوگ اسلام آباد کی طرف چلنا شروع ہوگئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ملتان سے احتجاجی مارچ کا نیا رنگ سامنے آئے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں