پیشوکان میں پاک بحریہ و کوسٹ گارڈ نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، شراب و غیر قانونی ادویات برآمد

پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کے تعاون سے پیشوکان میں مشترکہ انسدادِ اسمگلنگ کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قابلِ عمل خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں ممنوع اشیاء کی بڑی مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
مشترکہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد کی گئیں جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کامیاب کارروائی اسمگلنگ کی روک تھام میں اداروں کے باہمی تعاون کے درمیان مؤثر روابط کی عکاس ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی پاکستانی سمندری حدود اور سر زمین کو غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اظہار بھی ہے۔
Load/Hide Comments




