محسن نقوی کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، شہر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہر کی مجموعی صورتحال، شہری سہولتوں، صفائی و خوبصورتی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے اسکولز، ہوٹلز، دیگر عوامی مقامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات کیں۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ہر قسم کی تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ تمام تجاوزات کو بلاامتیاز فوری طور پر ہٹایا جائے۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد کی تمام سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کا منصوبہ فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں، گرین بیلٹس، خالی مقامات کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

محسن نقوی نے خالی مقامات پر بڑے پیمانے پر پودے لگانے کے احکامات بھی دیے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی گرینری کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے، یہ ہر لحاظ سے کیپٹل سٹی نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کی صفائی، خوبصورتی اور شہری سہولتیں اس کے شایانِ شان ہونی چاہئیں۔ شہر کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔ 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہری سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات تیز کیے جائیں۔

مختلف علاقوں کے دورے کے دوران چیف کمشنر اسلام آباد اور متعلقہ افسران بھی وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں