نیو یارک: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی شریک تھے۔ 

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف امریکا اور ایران کے درمیان دیرپا امن کے لیے پُرامید ہیں، کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا۔

یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے  کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد غیر متوقع واقعات سے امن عمل متاثر ہوا، ایران، اُس کے ہمسایہ ممالک اور امریکا کے درمیان پاکستان مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، کوشش ہے کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری توجہ اسی معاملے پر ہے، امید نہیں چھوڑی ہے، امریکا اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جاری عمل ہے، تمام دوست ممالک امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں