پشاور میں ورسک روڈ پر سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران ایک شدت پسند ہلاک، 1اہلکار شہید، 2 زخمی

پشاور کے ورسک روڈ پر سی ٹی ڈی اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شدت پسند مارا گیا۔

پشاور کے علاقے متھرا، گھڑی شہزاد میں سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک شدت پسند کو مار دیا، جبکہ متعدد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آپریشن دوپہر 2 بجے شروع کیا گیا، جس کے دوران سی ٹی ڈی پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے دوران پولیس اور دیگر فورسز کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند مارا گیا، جبکہ متعدد شدت پسند فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والے شدت پسندوں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک شدت پسند کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سہولت کار کے گھر سے اس کی فیملی کو تفتیش کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں