برطانیہ میں ایئر بیس پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 5 گرفتار

برطانیہ میں ایئر بیس پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 5 گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی رائل ایئربیس پر دہشت گردی کا منصوبے کے شبے میں 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔امریکی فضائی اڈے کے قریب کارروائی، دھماکا خیز مواد اور دہشتگردی سے متعلق جرائم کا شبہ،برطانوی پولیس نے اتوار کے روز ایک امریکی فضائی اڈے کے قریب پانچ افراد کو دھماکا خیز مواد اور دہشت گردی سے متعلق جرائم کے شبے میں گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ تین وینز اس فوجی ہوائی اڈے کی جانب جا رہی تھیں جسے ایران پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔برطانوی حکومت نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل ٹھکانوں پر حملے کے لیے امریکا کو ‘آر اے ایف فیئر فورڈ’ (RAF Fairford) کے استعمال کی اجازت دی تھی۔حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کو اس واقعے کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جولائی میں خبردار کیا تھا کہ حملوں کے لیے استعمال ہونے والا کوئی بھی اڈہ ایک جائز ہدف ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں