ریاض کے تمام اسکول ایک ہفتے کے لئے آن لائن کر دئیے گئے

ریاض کے تمام اسکول ایک ہفتے کے لئے آن لائن کر دئیے گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) ریاض کے تمام اسکول ایک ہفتے کے لئے آن لائن کر دئیے گئے۔ اساتذہ اور انتظامی عملے کو بھی گھروں سے کام کرنیکی ہدایت، والدین کو اچانک اسکول بند رکھنے کے پیغامات موصول ہوئے۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تمام اسکولوں میں ایک ہفتے کے لیے بالمشافہ تدریس معطل کرکے تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کردی گئی ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام طلبہ کے ساتھ تدریسی، تعلیمی اور انتظامی عملے پر بھی ہوگا، جنہیں مدراستی پلیٹ فارم کے ذریعے گھر سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ والدین اور طلبہ کو اسکولوں کے منظور شدہ مواصلاتی ذرائع سے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں