ایف بی آئی کا ’’آپریشن بلیک آؤٹ‘‘ کامیابی سے مکمل

ایف بی آئی کا ’’آپریشن بلیک آؤٹ‘‘ کامیابی سے مکمل

کراچی (اسد ابن حسن) امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے ’’آپریشن بلیک آؤٹ‘‘ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں جن میں کمبوڈیا، چین، دبئی اور میانمار سے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والے ایک بڑے بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک کو ختم کر دیا گیا ہے۔ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران ایسے جرائم پیشہ گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی جو مضبوط قلعہ نما کمپاؤنڈز قائم کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور متاثرین سے جبری مشقت لیتے ہوئے آن لائن فراڈ کی سرگرمیاں چلا رہا تھا۔ آپریشن کے دوران 15ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثے اور کرپٹو کرنسی ضبط کی گئی، 500 سے زائد جعلی سرمایہ کاری ویب سائٹس بند کرائی گئیں، سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ہزاروں اسمگل کئے گئے کارکنوں جن میں درجنوں افراد کا تعلق پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی تھا ان کو آزاد کرایا گیا۔ کارروائی کے دوران سائبر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 20 سے زائد ممالک کے ساتھ بھی تعاون حاصل کیا گیا۔ آپریشن بلیک آؤٹ کا دائرہ جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ تک پھیلا ہوا تھا۔ایف بی آئی کے مطابق اس کارروائی میں کمبوڈیا میں ’آپریشن زیفر ایکزوڈس‘ مکمل کیا گیا جس کے نتیجے میں ’پرنس ہولڈنگ گروپ‘ کے خلاف کارروائی کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں