جائیداد کا مقدمہ: راولپنڈی میں اغواء کے بعد 28 سالہ خاتون قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ ڈھوک جھنگ سے اغواء کی گئی 28 سال کی شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کے مطابق خاتون کو اغواء کے بعد قتل کر کے ثبوت مٹانے کے لیے گڑھے میں دفنایا گیا تھا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش برآمدکر کے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

خاتون کے ساتھ اغواء کی گئی 2 معصوم بچیاں بازیاب کروا لی گئی ہیں، ملزم مقتولہ کا دیور ہے، جائیداد کی مقدمہ بازی پر خاتون کو اغواء کیا۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، مقتولہ کے اغواء کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں درج ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ نبیلہ شاہین کو 12 ستمبر کو گھر سے اغواء کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں