سندھ، ایم ڈی کیٹ نتائج، ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی طالبعلم شامل نہیں
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے نتائج آگئے، 33 ہزار 336 میں سے 16 ہزار 507 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
سکھر آئی بی اے حکام کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ میں کامیابی کی شرح 49 اعشاریہ 5 فیصد رہی ہے، ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی طالب علم شامل نہیں ہے۔
سکھر آئی بی اے حکام کے مطابق تھرپارکر کے طلبہ بازی لے گئے، وہاں کے 5 طلباء ٹاپ 20 میں شامل ہیں، ان امیدواروں نے 180 میں سے 176 سے 179 نمبر حاصل کئے، ابتدائی 50 امیدواروں میں تھرپارکر کے 12 طلباء شامل ہیں۔
حکام کے مطابق کراچی سے 9 ہزار 505 امیدواروں میں سے 5 ہزار 492 کامیاب ہوئے، ٹاپ 100 میں کراچی کے 18 طلباء کامیاب ہوئے۔
سکھر آئی بی اے حکام کے مطابق ٹاپ 500 میں کراچی کے 111 طلباء کامیاب ہوئے، تھرپارکر سے 1027 امیدواروں میں سے 613 کامیاب ہوئے۔
حکام کے مطابق لاڑکانہ میں 1410 میں سے 623 امیدوار کامیاب ہوئے، میرپورخاص میں 1262 میں سے 571 امیدوار کامیاب ہوئے، سکھر میں 984 میں سے 503 امیدوار کامیاب ہوئے۔
سکھر آئی بی اے حکام کے مطابق حیدرآباد میں 1611 میں سے 652 امیدوار کامیاب ہوئے، خیرپور میں 2189 میں سے 970، دادو میں 1441 میں سے 669 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق شہید بینظیر آباد میں 1485 میں سے 630 امیدوار کامیاب ہوئے، ٹھٹھہ میں 398 میں سے 181 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، ایم ڈی کیٹ میں ایم بی بی ایس کیلئے پاسنگ مارکس 180 میں سے 99 مقرر تھے۔




