برطانوی ایئربیس واقعے میں غیرملکی ریاست ملوث ہے، امریکی وزیر خارجہ

برطانوی ایئربیس واقعے میں غیرملکی ریاست ملوث ہے، امریکی وزیر خارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے برطانوی ایئربیس واقعے میں غیرملکی ریاست ملوث ہے۔ مارکو روبیو نے غیرملکی کردار کا دعویٰ کیا مگر ثبوت نہیں دیا۔ دوسری جانب صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ واقعے کا تعلق ایران سے ہوسکتا ہے۔جبکہ تہران نےاس میں ملوث ہونے کی تردیدکی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ برطانیہ کے رائل ایئرفورس فیئر فورڈ اڈے کے قریب پیش آنے والے واقعے میں کسی غیرملکی ریاست کا ہاتھ ہے۔ برطانوی پولیس نے اتوار کو ایئربیس کے قریب تین سفید وینوں کی موجودگی کے بعد پانچ برطانوی شہریوں کو دھماکا خیز مواد اور دہشت گردی سے متعلق جرائم کے شبہے میں گرفتار کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں