امریکی ریاست آئیوا میں کینسر کے بڑھتے کیسز وسط مدتی انتخابات کا اہم مسئلہ بن گئے
کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست آئیوا میں کینسر کے بڑھتے کیسزوسط مدتی انتخابات کا اہم مسئلہ بن گئے۔ انتخابی امیدوار اسکریننگ ، طبی سہولتوں، پانی معیارکی نگرانی اور سرطان تحقیق فنڈز بڑھانے کی تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ پانی میں نائٹریٹ اور دیگر کیمیکلز ممکنہ وجہ قرار دینے پر بحث جاری، سائنس دان اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست آئیوا میں کینسرکے بڑھتے کیسز رواں سال نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں اہم انتخابی مسئلہ بن گئے ہیں۔ آئیوا میں کینسر کی شرح 2014 کے بعد بڑھنا شروع ہوئی اور 2023سے یہ ملک میں دوسری بلند ترین شرح رکھنے والی ریاست ہے۔
Load/Hide Comments




