گورنر راج لگا تو ہم ہر آپشن استعمال کریں گے: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج سے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم گورنر راج کی مذمت کریں گے، گورنر راج لگا تو ہم ہر آپشن استعمال کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  قومی اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ نہیں ہوا، مضبوط وفاق کے لیے خود مختار صوبہ بہت ضروری ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدرات اہم اجلاس بھی ہوا ہے۔

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور امیر مقام شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتحال، گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پختون خوا کی صورتِ حال پر صدرِ مملکت آصف زرداری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں