سرکاری حج اسکیم کی دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی

سرکاری حج اسکیم کی دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی، عازمین حج دوسری قسط 5 تا 20 اکتوبر تک جمع کروا سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پیکج تبدیل کرنے کی سہولت آج رات 12 بجے بند کردی جائے گی۔
دوسری قسط جمع کروانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔
مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی۔
Load/Hide Comments




