پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: مولانا فضل الرحمٰن متحرک ہو گئے

مولانا فضل الرحمٰن---فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو 

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ملکی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔

حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریکِ انصاف سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام قیادت زوم پر جاری ہنگامی اجلاس میں شریک ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کے بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر حکومت نے انہیں مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومتی وفد میں شامل رانا ثناء اللّٰہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں