فیصل آباد میں کار چور کے ہاتھوں صنعتکار کا قتل، مقتول کے بھائی نے ملزم کو شناخت کرلیا

فیصل آباد میں صنعتکار کی گاڑی چرا کر فرار ہونے والے چور کا پیچھا کرنے پر صنعت کار کے قتل کے معاملے پر مقتول کے بھائی نے ڈسٹرکٹ جیل میں شناخت پریڈ کے دوران ملزم کو شناخت کرلیا۔
فیصل آباد پولیس ترجمان کے مطابق شناخت پریڈ ڈسٹرکٹ جیل میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں عمل میں آئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے17 اکتوبر کو صعنتکار ریحان اشرف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
Load/Hide Comments




