خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا، بلاول بھٹو

خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی کی سیاست سے سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ انتہا پسندی کی سیاست پی ٹی آئی کی ضد رہے گی تو کردار صوبائی حکومت میں بھی نہیں رہے گا، پی ٹی آئی سیاست ایسے ہوگی تو کارکن بھی مایوس ہوں گے، وہ ووٹ تو دیتے رہیں گے حکومت نہیں بنے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1988 میں ووٹ پیپلز پارٹی کو ملا، مگر بڑی مشکل سے حکومت ملی، 90 میں بھی ووٹ پیپلز پارٹی کو ملے حکومت ہمیں نہیں ملی، 93 میں ووٹ پیپلز پارٹی کا، حکومت تو ہم نے چھین لی لیکن پنجاب تو ہمیں نہیں ملا، 2008 میں ووٹ پیپلز پارٹی کا حکومت تو ہمیں ملی لیکن پنجاب ہمیں نہیں ملا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں