مینڈیٹ چوروں کو جواب دینا ضروری نہیں ہے، شیخ وقاص اکرم

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ اصولی طور پر مینڈیٹ چوروں کو جواب دینا ضروری نہیں ہے، کے پی میں ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح وبہبود پر تنقید بدنیتی پرمبنی ہے۔
پشاور سے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دانیال چوہدری نے حقائق سے ہٹ کرجھوٹ کا بازار گرم کیا تو اس پر بولنا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بہادر شہداء صوبائی حکومت کا فخر ہیں، دہشت گردی اور دراندازی کسی بھی سطح پر ہو پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذمت کی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح وبہبود پر تنقید بدنیتی پرمبنی ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبے کے حصے کے جائز فنڈز اور این ایف سی کے تمام وسائل مسلسل روک رکھے ہیں۔
Load/Hide Comments




